🔻اسرائیلی چینل 12 کے رپورٹر امیت سیگل کے مطابق ایک سیاسی بریفنگ میں کہا گیا کہ امریکہ، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان باقی مسائل پر حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر ہونے والی بات چیت سے اسرائیل کو باخبر رکھ رہا ہے۔
بریفنگ کے مطابق، وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ رات صدر ڈونالڈٹرمپ سے فون پر گفتگو میں کہا کہ اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر خطرات کے خلاف “کارروائی کی آزادی” برقرار رکھے گا، اور ٹرمپ نے اس اصول کی حمایت دوبارہ ظاہر کی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے اور ایرانی سرزمین سے تمام افزودہ یورینیم ہٹانے کا مطالبہ جاری رکھیں گے، اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ان شرائط کے پورا ہوئے بغیر کسی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔