🔻وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا:
🔸 موساد سے وابستہ 4 افراد پر مشتمل ایک گروہ مغربی آذربائیجان میں حساس مقامات پر حملے اور تہران میں ایک فرد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی سے پہلے ہی پکڑ لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
🔸 اسی طرح خفیہ نگرانی کے ذریعے کرمان اور البرز صوبوں میں ایک اور گروہ کو بھی کسی کارروائی سے پہلے ہی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
🔸 ایک شخص جسے “مسعود-ت” کہا گیا ہے، جو قزوین کے ایک فوجی مرکز کی خفیہ معلومات ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، اسے شمالی سرحد کے ایک علاقے سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔