🔹 صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صہیونیوں کے خلاف جاسوسی کا ایک نیا کیس بے نقاب کیا ہے۔
🔹 یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب صہیونی حکومت کے سکیورٹی اداروں نے فضائیہ کے ایسے اہلکاروں کی گرفتاری کا اعلان کیا جنہوں نے پیسوں کے بدلے ایران کو حساس فوجی معلومات فراہم کیں۔
🔹 میڈیا رپورٹس کے مطابق، صہیونی حکومت کے فوجی استغاثہ نے فضائیہ کے دو اہلکاروں کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے، جو حساس فوجی اڈوں پر ٹکنیکی عملے کے طور پر کام کرتے تھے۔
🔹 ان پر ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ خفیہ تعاون، اور صہیونی حکومت کے جنگی نظاموں اور فوجی تنصیبات سے متعلق معلومات و دستاویزات منتقل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
🔹 دستیاب معلومات کے مطابق، ان اہلکاروں میں سے ایک نے جنگی طیاروں کے نظام سے متعلق تربیتی دستاویزات، اور صہیونی فوجی اڈوں کے اندرونی حصوں کی تصاویر اور دستاویزات بھی منتقل کیں۔