[breaking_news]

امارات کا اوپیک(OPEC) سے نکلنا
🔸 امارات کا  OPEC سے نکلنا اسے تیل کی پیداوار کی محدودیت سے آزاد کر دیتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے پاس ہے، اور یہ کنٹرول آگے چل کر  عمان کے شمالی حصے اور فجیرہ بندرگاہ تک بھی بڑھ سکتا ہے۔
🔸 کہا جا رہا ہے کہ ابوظبی اپنی تیل کی برآمدات کو دوگنا کرنا چاہتا ہے، یعنی تقریباً 20 لاکھ بیرل سے بڑھا کر 40 لاکھ بیرل تک۔
🔸 اوپیک چھوڑنے سے امارات کو اپنی پیداوار کے فیصلے خود کرنے کا پورا اختیار مل جاتا ہے، لیکن اگر راستوں پر ایران کا کنٹرول ہو تو یہ اختیار زیادہ فائدہ مند نہیں رہتا۔
🔸 دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب اور عمان کو بتایا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو وہ امارات پر زیادہ سخت حملے کرے گا—وہ ملک جس پر رمضان جنگ کے دوران سب سے زیادہ حملے ہوئے تھے۔ ایران کے ممکنہ سخت حملے امارات کے تیل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا کر اس کی پیداوار کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔