[breaking_news]


🔻 لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران کے دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے نام اپنے پیغام میں کہا:

🔸 لبنان میں ہمیں ایک ظالم اور جارح اسرائیلی دشمن کا سامنا ہے، جسے امریکہ کی مکمل حمایت اور دنیا کی خاموشی حاصل ہے۔ وہ علاقے پر قبضہ، توسیع اور قوموں کی آزادی ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن مزاحمت کی تاریخ ایک سبق ہے۔

🔸 سن 2000 میں ہم نے دشمن کو جنوبی لبنان سے نکال باہر کیا، اور 2006 کی 33 روزہ جنگ میں اسے شکست دی۔

🔸 “اولی البأس” اور پھر “العصف المأکول” کی جنگ میں بھی ہم ڈٹے رہے اور ثابت کیا کہ یہ مزاحمت کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

🔸 سید حسن نصراللہ، درجنوں کمانڈروں اور مجاہدین کی شہادت اور بڑی تباہی کے باوجود، دشمن کو مایوسی، پسپائی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

🔸 ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی شروع سے آج تک کی مخلصانہ اور مسلسل حمایت کے شکر گزار ہیں۔

🔸 یہ حمایت امام خمینی کے حکم سے شروع ہوئی اور امام خامنہ ای کی قیادت میں، خاص طور پر سپاہ پاسداران اور نیروی قدس کے ذریعے جاری رہی۔

🔸 ایران پر حالیہ امریکی-اسرائیلی حملہ دراصل مزاحمت، آزادی، فلسطین اور القدس کی حمایت پر حملہ ہے، لیکن ایرانی قوم اور اس کی قیادت اس مرحلے سے بھی کامیابی کے ساتھ گزر جائے گی۔