الزام عراقی مزاحمتی گروہوں پر!
🔸متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک کے فضائی دفاع نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 6 حملہ آور ڈرونز کو پکڑ کر تباہ کر دیا، جو ملک کے کچھ علاقوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھے۔ وزارت کے مطابق حملوں کے اہداف میں براکہ جوہری پاور پلانٹ بھی شامل تھا، جس کی طرف 3 ڈرون بھیجے گئے تھے؛ ان میں سے 2 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تیسرا پلانٹ کے بیرونی حصے میں موجود ایک بجلی کے جنریٹر سے ٹکرا گیا۔
🔸اماراتی حکام کا ماننا ہے کہ یہ حملے عراقی مزاحمتی گروہوں نے کیے ہیں۔ یو اے ای کی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ تمام 6 ڈرون عراقی سرزمین سے بھیجے گئے تھے۔
🔸اس حوالے سے عراقی حکومت کے سرکاری ترجمان باسم العوادی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رکھنے پر زور دیا۔ حملوں کے عراق سے ہونے کے الزام پر براہِ راست بات کیے بغیر، العوادی نے خطے میں کشیدگی روکنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی اپیل کی۔ عراقی حکومت کے ترجمان نے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کے احترام اور برادر ممالک کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے اقدامات کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔