🔻ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صدر ڈونال ٹرمپ کی “چاہی گئی جنگ” کی قیمت امریکی عوام کو معاشی مشکلات کی صورت میں چکانا پڑے گی۔
🔸انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی اس پالیسی کا نقصان صرف “پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ” تک محدود نہیں رہے گا۔
🔸عراقچی نے کہا : “اصل مشکل اُس وقت شروع ہوگی جب امریکہ کا قرضہ اور گھر کے قرضوں (مارگیج) کی شرحِ سود بڑھنے لگے گی۔”
🔸انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے قرضوں کی عدم ادائیگی کی شرح پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا: “یہ سب ٹالا جا سکتا تھا۔”