ایران نے فرانس اور برطانیہ کو آبنائے ہرمز کے قریب جنگی جہاز بھیجنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا:
🔻”آپ کا یہ اقدام بحران بڑھانے اور ایک اہم سمندری راستے کو فوجی علاقہ بنانے کے مترادف ہے۔”
🔸 ایرانی وزارتِ خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر غریب آبادی نے فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہاز خطے میں بھیجنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی صرف ایران ہی یقینی بناتا ہے۔
🔸 غریب آبادی نے کہا کہ فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا طیارہ بردار جنگی جہاز “شارل ڈیگال” لندن کے ساتھ مشترکہ مشن کے لیے بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن بھیج رہا ہے، جس کا دعویٰ “بحری راستوں کی آزادی کو مضبوط بنانا” بتایا گیا ہے۔ برطانیہ بھی اس علاقے میں ایک جنگی جہاز بھیج رہا ہے۔
🔸 انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز کے اردگرد بیرونی ممالک کے جنگی جہاز تعینات کرنا، چاہے اسے جہاز رانی کے تحفظ کا نام دیا جائے، دراصل “بحران کو بڑھانا اور ایک اہم آبی گزرگاہ کو فوجی بنانا” ہے۔