[breaking_news]


🔻وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا:

🔸یہ بیانات اس حقیقت کو نہیں بدل سکتے کہ امریکا خود کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنا چکا ہے۔

🔸ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں ذمہ دار طاقت ہے۔ ہم مستکبر اور ظالم  نہیں ہیں بلکہ استکبار اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ ہماری کارکردگی دیکھ لیں۔

🔸کیا ہم تھے جو ہزاروں میل دور امریکا پر چڑھائی کرنے گئے؟ کیا ہم تھے جنہوں نے ایک دن میں 170 بے گناہ بچیوں کو قتل کیا؟ کیا ہم مغربی دنیا میں کیوبا، وینزویلا اور دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں؟ کیا ہم نے سفارتی عمل کے دوران دو بار ایسے بڑے جرائم کیے؟

🔸کسی ملک پر حملہ کرنا، اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا، اس کے رہنماؤں اور شہریوں کو قتل کرنا، کیا یہ ذمہ دارانہ عمل ہے؟