[breaking_news]



🔻الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل نے وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں ترک حکومت سے وابستہ ایک کمیونٹی کچن کو نشانہ بنایا، جو بے گھر فلسطینیوں میں کھانا تقسیم کر رہا تھا۔ یہ کچن الاقصیٰ شہداء اسپتال کے قریب واقع تھا۔

رپورٹس کے مطابق، کچن پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔